20 اکتوبر، 2024، 7:27 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85634044
T T
0 Persons

لیبلز

 شمالی اور جنوبی غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کو دو سخت سیکورٹی حوادث کا سامنا

تہران – ارنا – میڈیا ذرائع نے  شمالی اور جنوبی غزہ میں صیہونی حکومت کو دو بڑے سیکورٹی حادثات کا سامنا کرنا پڑا اور میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ ان واقعات کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی

ارنا نے اتوار کی شام فلسطینی اور صیہونی میڈیا ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ شمالی اور جنوبی غزہ میں صیہونی فوج کے لئے دو انتہائی سخت سیکورٹی حادثات رونما ہوئے ہیں۔

 بعض میڈیا ذرائع کے مطابق ابتدائی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں صیہونی فوج کی ایک بکتر بند گاڑی پر حملے میں متعدد غاصب فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

 رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کے فوجی ہیلی کاپٹر ہلاک اور زخمی ہونے والے فوجیوں کو مقبوضہ شہر بئر السبع کے سوروکا اسپتال منتقل کرنے میں مصروف ہیں

 مقامی میڈیا ذرائع نے شمالی اور جنوبی غزہ میں سیکورٹی حوادث پر صیہونی میڈيا کے نالہ وزاری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حادثات کی تفصیلات عنقریب جاری کی جائيں گی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .